May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں اور سڑکوں پر دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنا ہے: نوازشریف

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور سڑکوں پر دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنا ہے

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سکھر میں موٹروے کےسنگ بنیاد کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں اور چوراہوں پر دھرنا دینے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کا بھی یہی ایجنڈا ہے-ان کا کہنا تھا کہ دونوں ہی پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں -

نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دھرنوں کی یہ سیاست نہ ہوتی تو سکھر ملتان موٹر وے کا یہ منصوبہ بہت پہلے شروع ہو چکا ہوتا -

انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ سرمایہ کاری دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

واضح رہے کہ سکھر ملتان موٹروے پروجیکٹ پر پاکستان اور چین کے اقتصادی راہداری منصوبےکے تحت کام کیا جا رہا ہے جو دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائے گا-

ٹیگس