May ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ڈرون حملے پر پاکستانی فوج کے سربراہ کا امریکہ سے شدید احتجاج

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے ملک کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جنرل ہیڈکوارٹر میں امریکی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور دو طرفہ تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حدود میں امریکہ کے ڈرون حملے علاقائی استحکام اور امن کے لئے بھی مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے بائیس مئی کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں افغان طالبان کے سرغنہ ملا اختر منصور کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پاکستانی حکام نے امریکہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس