May ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • افغان انٹیلی جنس کے چھے اہلکار گرفتار

پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ افغان انٹیلی جنس کے چھے اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں سرفرازبگٹی نے دعوی کیا کہ افغان انٹیلی جنس کے گرفتار اہلکاروں نے پاکستان میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے - اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ نے میڈیا کے سامنے گرفتار افغان اہلکاروں کی ویڈیو بھی پیش کی جس میں مبینہ طور پر مختلف دھماکوں کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے -

بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ اب افغان مہاجرین کے پاکستان سے جانے کاوقت آگیا ہے اور افغان مہاجرین عزت کے ساتھ چلے جائیں - انہوں نے کہا کہ اگر افغان مہاجرین عزت سے گئے تو ٹھیک ہے بصورت دیگر انہیں زبردستی نکال دیا جائے گا -

ٹیگس