Jun ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ایم ڈبلیو ایم کے  سربراہ کی بھوک ہڑتال کو اکیسواں دن

اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی بھوک ہڑتال بدستور جاری ہے۔

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی بھوک ہڑتال کو آج اکیسواں دن ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے ملاقاتوں میں ہمدردی کےاظہار کے ساتھ ہی انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری  شیعہ مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بطوراحتجاج پچھلے بیس دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت بھی ہوتی رہی ہے تاہم تابحال ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

 

 

ٹیگس