پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا سودا ناقابل عمل ہے: امریکی محکمہ خارجہ
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
امریکہ نے پاکستان کے ساتھ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے معاملے کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیوڈ رینز نے کیپیٹل ہل میں ہونے والے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف سولہ طیاروں کا سودا اب قابل عمل نہیں رہا اور اس کی معیاد بھی ختم ہو گئی ہے۔
ڈیوڈ رینر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام، حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے حوالے سے امریکہ کو تحفظات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی کانگریس نے اوباما انتظامیہ کو پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت سے روک دیا تھا۔
دوسری جانب امریکی کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کے بڑے حصے کو بھی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کر دیا ہے۔