Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دفتر خارجہ نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے رکن ممالک کے سفیروں کو بلا کر بریفنگ دی ہے۔
    پاکستان کے دفتر خارجہ نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے رکن ممالک کے سفیروں کو بلا کر بریفنگ دی ہے۔

امریکا کی جانب سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کی حمایت کے بعد، پاکستان نے بھی مذکورہ گروپ میں رکنیت کی کوشش شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے رکن ممالک کے سفیروں کو بلا کر بریفنگ دی ہے۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں کسی ملک کو استثنیٰ دے کر اس کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے راہ ہموار کرنے سے علاقے کے اسٹریٹیجک استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے روس، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیا ہے اور نیوکلئیر سپلائیرگروپ کی رکنیت سے متعلق امور پر بات کی ہے۔

این ایس جی اڑتالیس ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر باراک اوباما نے ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس