Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • چھے طالبان کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے چھے طالبان کمانڈروں کے ہتھیار ڈالنے کی خبر دی ہے۔

ارنا کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں پاکستانی طالبان کے سابق سرغنہ حکیم اللہ محسود کا بھائی اعجاز محسود اور چچا خیر محمد بھی شامل ہے۔

حکیم اللہ محسود سن دوہزار تیرہ میں ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ٹی ٹی پی سرغنوں نے اپرکرم ایجنسی کے افغان سرحدی علاقے شاہدانو دَھند میں سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں افغانستان کی سرحد کے قریب طالبان سرغنوں کے ہتھیار ڈالنے کا معاملہ حکومت افغانستان کے خاص پیغام کا حامل ہوسکتا ہے۔

پاکستانی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں مزید طالبان کے ہتھیار ڈالنے کا امکان ہے۔

پاکستانی طالبان نے تاحال مذکورہ چھے افراد کے ہتھیار ڈالنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس