Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین کی مزید میزبانی نہیں کرسکتے: پاکستان

پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان مہاجرین کی مزید میزبانی نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے سماجی، اقتصادی اورسیکورٹی معاملات کو افغان مہاجرین کی میزبانی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کی واپسی کے لئے موثر کردار ادا کرے۔

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی تبدیلی کے باعث مہاجرین کی واپسی کے لئے ماحول سازگار ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی پاکستان میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔

ٹیگس