شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر پاکستان کا اظہار تشویش
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا علاقائی امن و استحکام کے منافی اقدامات عمل میں لانے سے گریز کرے گا۔
بیان کے مطابق پاکستان کا خیال ہے کہ تمام ممالک کو چاہئے کہ بین الاقوامی معاہدوں پر کاربند رہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کے روز اپنے دو نئے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کئے ہیں۔
گذشتہ اپریل سے شمالی کوریا ایسے اپنے کئی میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے۔