Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور ساتھیوں کی بھوک ہڑتال کو چالیس دن مکمل

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف شیعہ رہنماؤں کی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی نمائندہ تنطیم مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور دیگر ساتھیوں کی بھوک ہڑتال کو چالیس روز مکمل ہوگئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر ساتھیوں نے ملک میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اہلسنت بھائیوں اور اقلیتی برادری کے خلاف تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف چالیس روز سے اسلام آباد میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی لاپرواہی کے باعث پاکستان میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیاں بدستوری جاری ہیں اور شیعہ و سنی مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوکے رہ گئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کا مقصد عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنا ہے کیوں کہ حکومت پاکستان تکفیری دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے جرائم پرآنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ہمارے مطالبات کو نظرانداز کر رہی ہے۔

 

ٹیگس