پاکستان: نیابتی جنگ کے بارے میں جنرل راحیل شریف کا بیان
Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو اپنے ملک کے خلاف نیابتی جنگ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، پاکستان میں عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد، دیگر ملکوں کے خلاف نیابتی جنگ کا مخالف ہے اور وہ کسی اور ملک کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ پاکستان کے خلاف نیابتی جنگ مسلط کرے۔
پاکستان کے آرمی چیف کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ علاقے اور خاص طور سے پڑوسی ملکوں میں سرگرم دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پاکستان میں بنے ہوئے ہیں۔