پاکستان میں طالبان کا ایک سرغنہ ہلاک
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر پشاور میں طالبان گروہ کا ایک سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم مسلح شخص نے افغان طالبان کے ایک اہم سرغنہ قاری سید مراد کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق قاری سید مراد کو ناصر باغ روڈ پر نشانہ بنایا گیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق قاری سید مراد افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں طالبان کے فوجی کمیشن کا رکن تھا۔