پاکستان: پشاور میں دسیوں دہشت گرد گرفتار
Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے حال ہی میں قتل کے بعد اس صوبے میں دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پولیس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائیوں میں ایک سو دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے بتیس غیرملکی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی شعیب خآن کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔