Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امجد صابری کے قاتل پاکستان سے فرار

پاکستان کے معروف منقبت خواں اور قوال امجد صابری کے قاتل بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے امجد صابری کے قتل میں ملوث ایک اہم شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ شخص نےتفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری کے قتل میں پانچ دیگرافراد بھی ملوث تھے اور قتل کا حکم شہزاد نامی شخص نے موبائل کے ذریعے دیا تھا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے امجد صابری کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ادھرسی ٹی ڈی کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے افراد پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ لوگ پاکستان واپس آئیں گے کیونکہ ان کا ویزہ ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان کے معروف قوال اور منقبت خواں امجد صابری کو گزشتہ ماہ کراچی میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا تھا۔ امجد صابری پاکستان کے معروف منقبت خوان تھے اور اہلبیت علیھم السلام خاص طور سے سید الشہداحضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں خاص عقیدت و احترام کے ساتھ پروگرام پیش کیا کرتے تھے۔

ٹیگس