Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: مجلس وحدت مسلمین کو ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین کے سرکردہ رہنما آغا سید رضا نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کی فراہمی سے عاجز ہے جس پر پاکستانی عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کی نابودی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ لوگوں میں سیکورٹی اور تحفظ کا احساس پیدا ہوسکے۔

قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر شیرازی نے بھی نواز شریف حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرتے ہوئے ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند کرائے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کو پاکستان کی شیعہ برادری کے ہزاروں لوگوں نے ملک کے مختلف شہروں میں علامتی دھرنے دیکر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف حکومت کی جانب سے ٹھوس کارروائی نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ رکوانے کے لیے ٹھوس اور موثر کارروائی کرے۔

ٹیگس