Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس منگل کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوا۔ جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت انیس ملکوں کے پچاس سے زائد پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں توانائی، پانی، روزگار، غربت، خوراک، تعلیم، ماحولیات اور صحت و سلامتی جیسے مسائل کا جا‏ئزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا مذکورہ مسائل کے بارے میں تجاویز پیش کریں گے اور ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے شرکا کے اعزاز میں گزشتہ رات عشائیہ دیا۔

واضح رہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اکتالیس اصلی ارکان ہیں جبکہ سترہ مبصر رکن ہیں۔ اس کا پہلا اجلاس انیس سو ننانوے میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس