Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran

جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم سارک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور انسداد منشیات سے جسے معاملات پر بحث کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق  بدھ کو ہونے والے اجلاس میں خطے کے معاملات، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات سے بچاؤ جیسے معاملات پر غور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں امیگریشن کے مسائل اور سارک رکن ممالک کیلئے ویزا کے نظام میں اصلاحات جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سارک وزرائے داخلہ کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ساتھ انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ سارک وزرائے داخلہ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں بعض معاملات کی منظوری بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سارک، جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک کی ایک اقتصادی اور سیاسی تنظیم ہے۔ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ ، بھوٹان اور افغانستان اس کے رکن ممالک ہیں۔   

 

ٹیگس