پاکستان: اسلام آباد کے اہم علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ
Aug ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے اہم علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اہم علاقوں میں دو ماہ کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہےاور اس عرصے میں آتش بازی، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہوگی۔
لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی دوماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جن علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے ان میں ریڈ زون ، ایمبسی روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، تھرڈ ایونیو، فورتھ ایونیو سے مری روڈ اور جناح ایونیو شامل ہیں۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس سیکورٹی خدشات کو سامنے رکھ کر نافذ کی گئی ہے۔