Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • رحمان الدین نامی اس تکفیری دہشت گرد کو صوبے خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایک کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔
    رحمان الدین نامی اس تکفیری دہشت گرد کو صوبے خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایک کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔

پاکستان کی پولیس نے ایک خطرناک تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ رحمان الدین نامی اس تکفیری دہشت گرد کو صوبے خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایک کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔ پاکستان کی پولیس کے مطابق اس دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شہر پشاور میں ریڈیو کی عمارت کے قریب بم نصب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتار کئے جانے والے اس دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جسے پاکستان کی پولیس نے ضبط کر لیا۔

ٹیگس