لشکرجھنگوی کے سرغنے امیر صفدر کو گرفتار کرانے والے کے لئے پچاس لاکھ روپے کا انعام
Aug ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
پاکستان سندھ رینجرز نے دہشت گرد گروہ لشکرجھنگوی العالمی کے مفرور سرغنے صفدر کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ اسے گرفتار کرانے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام میں دیئے جائيں گے۔
رینجرز کے ترجمان نے دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
رینجرز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفرور دہشت گردوں میں سید صفدر عرف یوسف خراسانی، جو کہ لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے ،اور اس کے ساتھی شامل ہیں ۔ رینجرز کے ترجمان نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گردوں کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔