پاکستان میں سپاہ صحابہ کے تین دہشت گردوں کی ہلاکت
Nov ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبے سندھ میں ہونے والے ایک حملے میں سپاہ صحابہ کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے سندھ کی پولیس کا کہنا ہے کہ سپاہ صحابہ کے یہ تینوں دہشت گرد کراچی میں ہونے والے ایک حملے میں ہلاک ہوئے۔ کراچی پولیس کے مطابق یہ حملہ نامعلوم افراد نے کیا۔ دو ماہ قبل بھی کراچی ہی میں نامعلوم افراد کے حملے میں سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابھی تک کسی نے کراچی میں کل جمعے کے روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار، سپاہ صحابہ نامی دہشت گرد گروہ شمار ہوتا ہے جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں، بم دھماکوں اور بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔