Nov ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ترک صدر کا پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج پاکستانی پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے تاہم تحریک انصاف نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے

ترک صدر رجب طیب اردوغان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف نے ان کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے-

پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوغان  نےجو ایک اعلی سطحی سیاسی و تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پرہیں کل رات اپنے پاکستانی ھم منصب ممنون حسین سے ملاقات کی اوراپنے دورے کے آخری دن آج پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے -

تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا ہے تاہم دوسری پارلیمانی جماعتیں اجلاس میں شرکت کریں گی -

درایں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوغان آج  پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ، اس دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ ترک صد رپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد لاہورروانہ ہو جائیں گے جہاں شام کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شاہی قلعہ میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوں گے۔

ٹیگس