Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت غلطی تھی: پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کو غلطی قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ نئی دہلی ایئر پورٹ پر پاکستانی وفد کی توہین کی گئی اور پاکستان کے مشیر خارجہ کو پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پرویز مشرف نے اس بات پر زور دیا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت پاکستان کے لیے رسوائی کے سوا اور کچھ نہیں تھی اور اس سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ متاثر ہوئی۔

پاکستان کے سابق صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ ہونا چاہیے کہ جو اپنے اختیارات کے ساتھ ہندوستان اور دوسرے ملکوں کو مناسب جواب دے سکے۔

واضح رہے کہ چھٹی ہارٹ آف ایشیا ہفتے اور اتوار کو ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں منعقد ہوئی جس میں تیس سے زائد ملکوں اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ٹیگس