جنرل قمر جاوید نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔
-
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے اس دورے کے دوران، دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ نے صوبے میں امن کی بحالی کے لیے خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی فوج بلوچستان کی صوبائی حکومت کے لیے صوبے میں امن کی بحالی کے لیے ہر طرح کی ضروری معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف کوئی نرمی نہ برتنے کا عزم اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ہر طرح کے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔
واضح رہے پاکستان کا صوبہ بلوچستان بدامنی کا شکار ہے اوراب تک اس علاقے میں دہشتگردی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان کے صدرمقام شہر کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر لشکر جھنگوی کے حالیہ حملے میں کم از کم پچاسی افراد جاں بحق اور ایک سو بیس دیگر زخمی ہوئے تھے۔