Dec ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان زائرین عام طور پر تفتان کے راستے ایران پہنچ جاتے ہیں۔ آرکائیو فوٹو
    پاکستان زائرین عام طور پر تفتان کے راستے ایران پہنچ جاتے ہیں۔ آرکائیو فوٹو

پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ایران جانے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ڈاون نیوز کی رپورٹ کے مطابق، زائرین کو ایران لے جانے والی مسافر بس کی ٹرک سے ٹکر ضلع چاغی کے قریب ہوئی، تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، آگ سے جھلسنے کے باعث مسافروں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 7 زخمیوں کو بھی قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق کوئٹہ سے زائرین کو ایران کے علاقے تفتان لے جانے والی مسافر کوچ نوکنڈی کے قریب لانڈھی کے مقام پر دوسری جانب سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بعض رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 4 کی شناخت ہوچکی ہے۔

ٹیگس