Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر تجارت کا دورہ ایران منسوخ

پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا دورہ تہران منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق  پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو اٹھائیس دسمبر کو، دو روزہ دورے پر تہران آنا تھا۔

پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے اس دورے کی منسوخی کے حوالے سے کوئی سرکاری وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو اس دورے کے دوران ایران کے اعلی حکام کے ساتھ کوالٹی کنٹرول کے مشترکہ معیار کے تعین، کسٹم تعاون کی توسیع، بینکنگ چینل کے اجرا اور آزادانہ تجارت کے سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا تھا۔

 

 

ٹیگس