بدعنوان سربراہ کی جماعت سے، سیاسی اتحادنہ نہ کرنے پرعمران خان کی تاکید
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ایسی جماعت کےساتھ سیاسی اتحاد نہیں ہوگا جس کا سربراہ بدعنوان ہو-
عمران خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی جماعت کو اپنا سیاسی اتحادی نہیں بنائیں گے جس کا سربراہ کرپٹ اور بدعنوان ہو انہوں نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے الیکشن میں حصہ لیں گے - عمران خان نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے پہلے ہم سڑکوں پر ہوں گے اور آئندہ الیکشن کو دوہزار تیرہ کی طرح نہیں ہونے دیں گے -
انہوں نے کہا کہ پاناما معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایک ہیں اور وزیراعظم سے پاناما لیکس پر سوالات کا جواب چاہتے ہیں - عمران خان نے کہا کہ پانامالیکس پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے ذریعے بینچ تشکیل دئے جانے کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر سماعت نو دسمبر کو ہونی تھی لیکن اس کو جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا امید ہے کہ پانامالیکس معاملہ جنوری میں آر یا پار ہوجائےگا -