پارا چنار: دھماکہ کرنے اور کروانے والے یہودی ایجنٹ
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
صاحبزادہ حامد رضا نے پارا چناردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مرکزاسلامی شادباغ لاہور میں ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، دھماکے کرنے اور کروانے والے یہودی ایجنٹ اور جہنمی ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے، اور اسی وجہ سے دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ فقط دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے بلکہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب تراور امیر امیر تر ہو رہے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کے دعوے صرف فائلوں تک محدود ہیں، کرسی اور کمیشن کی سیاست نے ملک تباہ کردیا ہے۔