جماعت الدعوہ کے 35ارکان کے نام ای سی ایل میں شامل
Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
حکومت نے جماعت الدعوہ کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،جماعت 35ارکان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے ہیں۔
حکومت نے جماعت الدعوہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اس کے 35ارکان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے پاسپورٹ بلاک لسٹ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔
جماعت الدعوة کے امیر سمیت پانچ افراد کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کر دیاگیا جبکہ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ فیصلہ امریکی ایما پر کیا گیا اور اس فیصلے کے خلاف عدالت جاؤں گا۔
واضح رہے وزارت داخلہ نے جماعت الدعوہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کےامیر خافظ محمد سعید اور دیگر ارکان کو نظر بند کردیا تھا۔
امیر جماعت الدعوة حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف کل وکلاءنے لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نظر بندی کے خلاف نعرے بازی کی.