Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف

جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےلاہورگیریژن کے دورے کے موقع پرکہا کہ فوج اوررینجرزنے داخلی سلامتی کے خطرات کوکم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے، پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں، ہمیں قوم کی توقعات پرپورا اترنا ہے،  قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی اشتعال انگیزیاں کشمیرمیں مظالم سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن سرحد پار سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

 

ٹیگس