Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی

سپریم کورٹ نے عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی ۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیمرا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نجی چینل ”بول “ ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت حسین کے پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا ” پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر حکم کے باوجو د پروگرام نشر کیا گیا تو توہین عدالت تصور ہو گی ۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ اور اینکر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرگرام روکنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ۔

چیئرمین پیمرا بصار عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہو گیا کہ ملک میں نفرت انگیز تقریر برداشت نہیں ہو گی ، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلے گا اور نفرت انگیز تقریر پر پیمرا بھی سخت ایکشن لے گا ۔

یا درہے پیمرا کی جانب سے عامر لیاقت کے پرگرام پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باوجو د پروگرام نشر کیا جاتا رہا۔

 

ٹیگس