Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • لال مسجد کے خطیب کی گرفتاری کا مطالبہ

پاکستان کے سابق صدر نے کہا ہے کہ لال مسجد کے خطیب کوگرفتار کر لینا چاہئیے۔

پاکستان کےسابق صدر پرویز مشرف نے کل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے بہت سے وزیر کالعدم جماعتوں کے ساتھ منسلک ہیں اور جنوبی پنجاب میں وہی وزراء کارروائی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز داعش کی حمایت میں باتیں کر رہے ہیں اورانھیں فوری طور پر گرفتار کر لینا چاہئیے۔

پاکستان کےسابق صدر کا کنا تھا کہ فرقہ وارانہ ذہن رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے پاکستان میں مولوی صاحبان اور مدرسوں کا غلط استعمال ہورہا ہے، جارحانہ قسم کے بیانات کو روکنے کے لیے کام کرنا ہوگا اوردہشتگردوں کو ختم کرنا ہوگا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگتا رہا کہ دہشتگردوں کی مدد کی لیکن ہم نے اس تاثر کو غلط ثابت کیا جس کی مثال ضرب عضب ہے۔آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئیں،طالبان اور القاعدہ کے اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

ٹیگس