Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • آپریشن رد الفساد میں 4 دہشت گرد ہلاک 600 گرفتار

پاکستانی فوج نے آپریشن رد الفساد میں مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت الاحرارکے کئی سہولت کاروں سمیت 600 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ جاری ہے جس میں تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب رینجرزنے کہروڑ، لیہ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں 200 سرچ آپریشن کیے ، مشتبہ مکانات، مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی ، افغان باشندوں سمیت600 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ آپریشن میں کالعدم جماعت الاحرارکے بھی کئی سہولت کار پکڑے گئے.

کارروائیوں کے دوران پشاور، لاہور، بھکر، چارسدہ، صوابی اورمردان سے ممنوعہ نام نہاد جہادی مٹیریل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

 

ٹیگس