Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون حملے کی مذمت

عمران خان نےامریکی جاسوس طیارے کے حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے امریکی جاسوس طیارے کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس قسم کے حملے ظالمالہ اور انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملے چادر اور چاردیواری کے تقدس کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ کل ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی پر پہلا ڈرون حملہ کیا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ کہا جا رہا ہے اس حملے میں افغان طالبان کمانڈر قاری عبداللہ سباری اپنے ساتھی دہشتگرد شاکر سمیت مارا گیا۔ دہشتگرد قاری عبداللہ افغان صوبہ خوست کے علاقہ باری سے تعلق رکھتا ہے اور پکتیا میں بھی طالبان کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق جہاں پر یہ حملہ ہوا دسمبر 2016 میں اسی علاقے میں کالعدم دہشتگرد گروہ طالبان کے امیر فضل سعید حقانی کو اس کے ساتھی نے گولی مار کرہلاک کردی اتھا۔ 

2017 کے اس پہلے حملے کے بعد پاکستان میں ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 323 ہو گئی ۔

ٹیگس