کشمیرسلامتی کونسل کے ایجنڈے کا ایک دیرینہ مسئلہ
پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے پاکستان دنیا کے مختلف فورمز پر کوششیں کر رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کا حامی ہے اور تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کی موجودہ اور ماضی کی تمام حکومتوں کی ترجیحات میں کشمیر ایشو سرفہرست رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے اور یہ مسئلہ حل ہو گا تو دیگر مسائل بھی حل ہوں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سخت رویے کے نتیجے میں کشمیر کا کوئی ایسا گھر موجود نہیں ہے جو متاثر نہ ہوا ہو۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال کے دوران کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کی ہے اس جدوجہد میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں نے بھی بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیا۔