Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کے لئے بند

پاک افغان سرحد چمن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ کے لئے بند کردی گئی۔

پاکستان کی وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاک افغان سرحد چمن دو دن تک کھلی رہی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی شام وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاک افغان سرحد  چمن باب دوستی کے مقام پر غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق بدھ کو112 افغان باشندے پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان سےافغانستان میں داخل ہو ئے جبکہ بغیر دستاویزات کے دس ہزار کے قریب افغان باشندے اپنے وطن واپس لوٹے۔

ذرائع کے مطابق 11 پاکستانی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ سرحد کی دونوں جانب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دھماکوں کے بعد حکومت نے پاک افغان سرحد بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور 18 روز کی بندش کے بعد منگل کو دو روز کے لئے باڈرکو کھول دیا گیا تھا۔

ٹیگس