Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • جدید ترین ایئر ڈیفینس سسٹم پاکستانی فوج کے حوالے

جدید ترین ایئر ڈیفینس ایل وائی اسّی سسٹم پاکستانی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے جو فضائی اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ارنا کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ایئر ڈیفینس سسٹم کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سسٹم کی شمولیت سے ملک کی ایئرڈیفنس کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، چینی ساخت ایل وائی اسّی نظام کم اور درمیانی بلندی تک پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔
مذکورہ ایئر ڈیفینس سسٹم کی پاکستانی فوج میں شمولیت، ہندوستان کے سپرسانک میزائل براہموس کے تجربے کے محض ایک دن کے بعد کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے دفاعی ذرائع کے مطابق براہموس میزائل چار سو پچاس کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

ٹیگس