Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عید نوروز

پاکستان میں عید نوروز کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں خاص طور سے ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور پاراچنار میں مذہبی تہوار عوامی سطح پر انتہائی عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں۔ انہی تہواروں میں سے ایک جشن نوروز ہے، جسےنہایت جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

عید نوروز کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ اپنے گھروں کوچراغاں کرتے ہیں، تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی  کے ساتھ سجاتے ہیں۔

شب نوروز اہل تشیع کے گھروں میں درود و سلام کی محافل منعقد ہوتی ہیں جن میں ملک کے معروف نعت و منبقت خواں مدح محمد و آل محمد (ع) کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں عید نوروزکے موقع پر مخصوص قسم کے کلوچے بنائے جاتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔

ٹیگس