Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا دورۂ کشمیر

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ او آئی سی کا غیر جانبدار مستقل انسانی حقوق کمیشن اس ملک کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 8 رکنی وفد او آئی سی کے مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ جو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے آئے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرے گا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کمیشن نے ہندوستان سے بھی دورے کی اجازت طلب کی ہے جبکہ انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ہندوستان نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

ٹیگس