Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی سفیرکووزارت خارجہ میں طلب کرنے کا مطالبہ

پاکسان کی مذہبی جماعتوں نےحکومت پاکستان سے امریکی سفیرکو وزارت خارجہ میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کی 20 دینی جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت جرأت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ مواد پر احتجاج ریکارڈ کرائے کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کے سچے وآخری نبی حضرت محمد (ص) کی حرمت و ناموس سے بڑھ کر نہیں ہے۔ ان دینی جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور وزارت آئی ٹی کا گستاخانہ مواد کی روک تھام پر کردار انتہائی مجرمانہ ہے، حکومت نے یہ مجرمانہ غفلت کی روش ترک نہ کی تو کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف پاکستانی عوام نے سخت احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس