Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان بھی روسی بلاک میں ہو رہا ہے شامل

امریکہ کی وعدہ خلافیوں کے بعد جہاں پاکستان امریکہ سے دور ہوتا جارہا ہے وہیں پاکستان اور روس کے روابط روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔

پاکستان نے امریکہ پر یک طرفہ انحصار کی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے روس کے ساتھ افغان جنگ کے بعد روابط کو بہتر بنانے کی کوششیں شروع کردیں اور اسی سلسلے میں روس کے فوجی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اسراکوف سرگئی کی قیادت میں روسی فوجی وفد نے شمالی وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فاٹا میں پائیداراستحکام کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فاٹا سے ہر رنگ ونسل کے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے ۔

ٹیگس