Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: لاہور میں دہشت گردانہ بم دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے۔

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ تقریبا ایک ماہ قبل بھی لاہوراور کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش اور جماعت الاحرار نامی دہشت گرد گروہوں نے قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں داعش، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسے دہشت گرد گروہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں جن کے ہاتھوں اب تک پاکستان کے سینکڑوں مسلمان منجملہ شیعہ فرقے کے مسلمان مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس