مسلم ممالک کے خلاف مغربی طاقتوں کی سازشیں
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
مغربی قوتیں مسلم ممالک میں ابتری پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
پاکستان کے ایوان بالا کےچیئرمین میاں رضا ربانی نے نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دشمن قوتیں مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا اور مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے دست و گریبان کرانا چاہتی ہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ دنیا میں اسلام کے خلاف ایک منصوبے کے تحت سازش کی جا رہی ہے۔ اسلام کو بدنام اور دہشتگرد مذہب ثابت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتیں ملکوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتی ہیں اور بدقسمتی سے وہ اس سازش میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک ہیں اور وہ اپنے عمل سے اس سازش کو ملیا میٹ کر دیں گے۔
پاکستانی سینٹ کےچیئرمین نے شام میں امریکا کے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت، اقوام متحدہ کے سامنے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔