پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے کرم ایجنسی دھماکے کی مذمت
Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
پارہ چنار کے علاقے گودر میں مسافر بس کے قریب بم دھماکے سے 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے لیے ہر ممکن بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔
واضح رہے کہ آج صبح پارہ چنار کے علاقے گودر میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا جسے دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے زخمیوں کو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔