پاکستان: کان حادثے میں جاں بحق ہونے والوں سے تعزیت
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان نے ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، ایران کی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ایران کے صوبے گلستان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر شدید غم کا اظہار کرتی ہے.
واضح رہے کہ ایران کے شمالی صوبے گلستان کے ضلع آزادشہرمیں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 22 کان کن جاں بحق ہوئے جبکہ 35 کے قریب کان کن اس وقت بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں.