Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج میں 2025 میں خودکشی کے واقعات گزشتہ 15 سال میں سب سے زیادہ

اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور سال 2025 میں اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ 15 سال میں سب سے زیادہ خودکشی کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے 2025 میں ہونے والے اپنے جانی نقصان کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 میں اسرائیلی فوجیوں نے ریکارڈ تعداد میں خودکشی کی جو گزشتہ 15 سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزرے سال یعنی 2025 میں مختلف واقعات میں اس کے 151 اہلکار ہلاک ہوئے۔ 

 

غاصب اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ہلاکتوں کی کل تعداد 151میں سے آپریشنل سرگرمیوں کے دوران، اسرائیلی فوج کے بقول، 88 فوجی ہلاک ہوئے اور 3 فوجی مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اعداد و شمار کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے غاصب اسرائیلی حکومت کے تمام فوجی شعبوں میں ایک ہزار سے زیادہ نقسیاتی ماہرین کو ڈیوٹی پر لگایا گیاہے اور ہر بریگیڈ کے فوجی، صحت کے افسر سے خصوصی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج ہمیشہ رائے عامہ کو حقیقت سے دور رکھنے کے مقصد سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کو شدید طور پر سینسر کرتی ہے۔

 

ٹیگس