May ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • پاک افغان تعلقات کشیدہ باب دوستی بند

پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی بدستور بر قرار ہے جس کی وجہ سے باب دوستی آج چھٹے دن بھی بند ہے۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، اس موقع پر پاکستان کے مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس موقع پرکہا کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا اور فائرنگ اور گولہ باری سے ایف سی اہلکاروں سمیت 11 پاکستانی جاں بحق اور46 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس