May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • مسلم ممالک کو لڑانے کی کوششں عروج  پر

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سازشوں کے تحت مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوششیں عروج پر ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ سازشوں کے تحت مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوششیں عروج پر ہیں، پاک ایران افغانستان کشیدگی تشویشناک ہے، معاملات کو باہمی گفت و شنید سے حل کرنے، قومی سلامتی کے امور پر سیاست اور جوش کی بجائے ہوش سے کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، اس پر کسی بھی سمجھوتے سے گریز کیا جائے، تمام ہمسایہ ممالک بین الاقوامی سرحدوں کی پاسداری کریں، اسلامی ممالک کے باہمی معاملات کے حل کے لئے او آئی سی سربراہی اجلاس فی الفور بلایا جائے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ایک عرصہ سے مسلم ممالک میں کشیدگی کو ہوا دینے اور مختلف سازشوں کے ذریعے اسلامی ممالک میں تناﺅ پیدا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن دنیا کے بدلتے تناظر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملات کو گفت و شنید سے حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک عرصہ سے سازش کے تحت عالم اسلام کو افراتفری اور انتشار کا شکار رکھا جا رہا ہے تاکہ ترقی کا راستہ روک کر مسلمانوں کو پستی کے گھپ اندھیروں میں دھکیلا جائے، عراق، شام، یمن، بحرین، مصر، لیبیا، افغانستان، کشمیر و فلسطین میں اغیار کی جاری کارروائیاں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں ایسے حالات میں امت مسلمہ کو ایک جگہ مل بیٹھنا ہوگا ۔

ٹیگس