سعودی عرب امریکہ کا کھلونا
پاکستان میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والی بیس مذھبی جماعتوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے زیراہتمام جامعہ رضویہ فیصل آباد میں منعقدہ اہلسنت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں بیس اہلسنت جماعتوں نے سعودی عرب کی اسلام دشمن پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے اورامریکہ سعودی عرب کے ذریعے مسلمانوں میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے صدرصاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سعودی عرب میں اسلامی کانفرنس امریکی ایجنڈے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے،عالم اسلام کے خلفشار کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے نواز شریف سے استعفی کا بھی مطالبہ کیا۔
اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، مرکزی جمعیت علماء پاکستان، انجمن طلباء اسلام، نیشنل مشائخ کونسل، تنظیم المساجد پاکستان، سنی تحریک، نظام مصطفی پارٹی، پاکستان فلاح پارٹی، انجمن نوجوانان اسلام، سنی علماء بورڈ، جانثاران ختم نبوت، سنی یوتھ ونگ، انجمن خدام اولیاء، بزم ہمدم پاکستان، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ، تحریک فروغ اسلام، مصطفائی جسٹس کونسل، محاذ اسلامی، تحریک عوام اہل سنت اورمجلس رفقاء اسلام کے رہنماؤں نے شرکت کی۔