سعودی عرب کے خودساختہ اتحاد پر پاکستانی سینیٹ کی تنقید
Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان کے سینیٹروں نے سعودی عرب کے خودساختہ اتحاد کے بارے میں حکومت پاکستان کے موقف پر کڑی تنقید کی ہے۔
پاکستان کے سینیٹ اجلاس میں اس ملک کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی شرکت کے موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں تشکیل پانے والا اتحاد، دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ علاقے کے بعض ملکوں کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ اتحاد، ایران اور پاکستان کے تعلقات کے منافی ہے۔
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرنے سینیٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے حکام اور شخصیات نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی زیرحمایت آل سعود کے اس شرمناک اتحاد کا مقصد، شیعہ و سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا ہے کہ جس کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔